09:15 am
بابر اعظم انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے سمرسٹ کو جوائن کرینگے

بابر اعظم انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے سمرسٹ کو جوائن کرینگے

09:15 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے سمرسٹ کو جوائن کریں گے۔پاکستانی بیٹسمین بابراعظم اب تک 29 انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20 میچز میں 53.72 کی اوسط سے 1182 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ ویزا کلیئرنس ملنے
پر پاکستانی بیٹسمین کاؤنٹی ٹیم کو تمام 14 گروپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، اس میں ممکنہ کوارٹرفائنل بھی شامل ہے۔سمرسٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہیری نے کہا کہ بابر اعظم جیسے معیاری پلیئر سے معاہدہ ہونا شاندار بات ہے۔

تازہ ترین خبریں