09:19 am
پاکستانی ویمنز ٹیم جنوبی افریقہ میں دھاک بٹھانے لگیں

پاکستانی ویمنز ٹیم جنوبی افریقہ میں دھاک بٹھانے لگیں

09:19 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی ویمنز جنوبی افریقہ میں دھاک بٹھانے لگیں۔پاکستان ویمنز ٹیم نے نارتھ ویسٹ انڈر17 سے دوسرے ٹور میچ میں ٹیم نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ میزبان الیون 38.2 اوورز میں 191رنز پر ہمت ہارگئی، ایم سدات نے 81 کی اننگز کھیلی، ثنا فاطمہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اڑائیں، ثنا میر اور بسمہ معروف نے 2 ،2 جبکہ عالیہ ریاض اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک پلیئرکوآئوٹ کیا۔گرین شرٹس نے
ہدف 34.2 اوورز میں 4 وکٹ پر192رنزبنالیے،عمیمہ سہیل53 اور کائنات امتیاز39 پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ سدرہ امین29 اور جویریہ خان25 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، ناہیدہ خان نے 14رنز بناکر پویلین کی راہ لی، ندا ڈار5 رنز بنا پائیں، ٹی میتھ نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔پاکستانی ٹیم اب 6 مئی سے جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ میچز میں حصہ لے گی۔

تازہ ترین خبریں