10:51 am
ٹی ٹونٹی رینکنگ،پاکستانی شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

ٹی ٹونٹی رینکنگ،پاکستانی شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

10:51 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کیساتھ سب سے آگے ہے جبکہ حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم افغانستان سے پیچھے رہ گئی اور نویں نمبر پر پہنچ گئی۔آئی سی سی کی نئی تازہ گلوبل رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ: پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے
جہاں اس کے نمبر 262 پوائنٹس ہیں۔آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ نے 261 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ کینگروز کو نئی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ملی جس میں اس کے پوائنٹس انگلینڈ کے ہم پلہ 261 ہیں۔ تاہم رن ریٹ میں بہتری کی وجہ سے مورگن الیون کو تیسری پوزیشن کا درجہ ملا۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے روایتی حریف بھارت 260 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ نئی رینکنگ میں افغانستان نے ایک درجے ترقی پا لی اور 241 پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔آئی سی سی کے مطابق لنکن ٹائیگر 227 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز 226 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی کی گلوبل رینکنگ میں اس بار 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں