07:27 am
 شاہد آفریدی کے سنگین الزامات پر جاوید میانداد کا ایسا شاندار اقدام

شاہد آفریدی کے سنگین الزامات پر جاوید میانداد کا ایسا شاندار اقدام

07:27 am

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )یہ ہوتا ہے بڑا کرکٹر، شاہد آفریدی کے سنگین الزامات پر جاوید میانداد کا ایسا شاندار اقدام کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔۔۔ پاکستان کے سابق سٹار بلے باز جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کی کتاب میں ان کی جانب سے کیے جانے والے اعتراضات کے بعد کہا ہے کہ ہو سکتا ہے انجانے مین مجھ سے کوئی غلطیاں ہوئی ہوں اگر بیٹنگ نہ کروانے پر آفریدی کو مجھ پر غصہ ہے تو مجھے معاف کر دیں۔
جاوید میاں داد کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات کر رہے تھے جب انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر بیٹنگ نہ کروانے پر آفریدی کو مجھ پر غصہ ہے تو مجھے معاف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صلاح الدین بھائی ملیں توان سے شاہد آفریدی کا پوچھیں کہ وہ کیسے تھے اور میرا ان کے بارے میں کیا خیال تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نیچے بہت سے لڑکے کھیلے ہیں ان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے تھے انہوں نے کہا کہ سعید انور اور دیگر بہت سے کھلاڑی بھی ہیں بیشک ان سے میرے بارے میں پوچھ لیں۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ کتاب لکھنے کے لیے تو مصالحہ چاہئے ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ عزت ملی ہے اور ہمیشہ اچھی عزت ملی ہے، جب وہ بیٹنگ کرنے جاتے تھے تو عوام کہتی تھی کہ اب ٹینشن ختم ہوگئی اور عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہوتی تھیں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی کتاب گزشتہ دنوں منظرعام پر آئی ہے جس میں انہوں نے جاوید میاں داد پر شدید تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی تھی اور اب جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی ہے۔

تازہ ترین خبریں