08:21 am
ورلڈ کپ ؛ عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کومشوروں سے نوازدیا

ورلڈ کپ ؛ عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کومشوروں سے نوازدیا

08:21 am

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ممتاز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو مفید مشوروں سے نواز دیا، ان کا کہنا ہے کہ پلیئرز کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہ عام ٹورنامنٹ ہے اور نہ ہی دبئی میں شیڈول کوئی چھوٹی سیریز ہے ،پلیئرز سب سے پہلے پاکستان بعد میں اپنی ذات کے بارے میں سوچیں گے تو کامیابی یقینی ہے، پی ایس ایل صرف ٹوئنٹی20 ہی گیم ہے، اس طرز کی کرکٹ سے ٹیموں کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے پلیئرز کے ساتھ اس کھیل کی بھی پروموشن کافی اچھی ہوتی ہے تاہم بورڈ تبدیل ہوا ہے،عمران خان کا یہ فیصلہ ہے،اس کو تھوڑا
وقت ضرور دینا چاہیے، میرا مشن اور خواہش یہی ہے کہ کرکٹ کے بعد اب کوچنگ میں نام کماؤں، نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران اچھا پرفارم کرے اور یہ عالمی کپ جیت کر آئے، سلیکٹرز نے میگا ایونٹ کے لیے پلیئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے، پلیئرز کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہ ورلڈ کپ ہے، اس طرح کے میگا ایونٹس میں کھلاڑیوں پر پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلیں، پی ایس ایل صرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔عبدالرزاق نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتان بس ایک ہی ہونا چاہیے، ٹیم بھی ایک ہی ہونی چاہیے تاہم فارمیٹ کو دیکھتے ہوئے دو، تین تبدیلیاں کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے سوال پرعبدالرزاق نے کہا کہ گو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی وجہ سے پلیئرز کے ساتھ اس کھیل کی بھی پروموشن کافی اچھی ہوتی ہے تاہم بورڈ تبدیل ہوا ہے،عمران خان کا یہ فیصلہ ہے،اس کو تھوڑا وقت دینا چاہیے، اگر چیئرمین پی سی بی نے مشورہ مانگا تو ضرور تجاویز دوں گا، میرا مشن اور خواہش یہی ہے کہ کرکٹ کے بعد اب کوچنگ میں نام کماؤں،چاہتا ہوں کہ گراس روٹ سے کوچنگ شروع کروںاور انڈر9سے لیکر انڈ17 تک جاؤں۔

تازہ ترین خبریں