03:19 pm
علیم ڈار ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری سے ایک میچ کی دوری پر

علیم ڈار ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری سے ایک میچ کی دوری پر

03:19 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی امپائرعلیم ڈار ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری سے ایک میچ کی دوری پر ہیں۔پاکستانی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کل ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے، آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں 7 مئی کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ان کے کیرئرکا 200واں میچ ہوگا جس کو وہ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔اتوار کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ریکارڈ ساز ون ڈے میچ علیم ڈارکا 199واں میچ تھا۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم سرور ڈار ایک روزہ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔ اس فہرست میں
جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن 209 میچوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 206 ایک روزہ میچ سپروائز کرکے دوسرے نمبرپر ہیں۔پی اینڈ ٹی جم خانہ لاہور کے پلیٹ فارم سے امپائرنگ شروع کرنے والے علیم ڈار 2004 میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے۔ انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مزید تین ٹیسٹ میچوں کی ضرورت ہے۔ جمیکا کے اسٹیوبکنر نے 128 ٹیسٹ میچ اپنے نام کے آگَے درج کرواچکے ہیں۔ علیم ڈار کے ٹیسٹ میچز کی تعداد 126 ہے، 2009 سے 2011 تک لگاتار تین بار آئی سی سی کے بیسٹ امپائر کی ٹرافی جیتنے والے یہ قابل فخر پاکستان امپائر اس سے پہلے سب سے زیادہ 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والے علیم ڈار اس بار پانچویں بار ورلڈکپ میں ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے

تازہ ترین خبریں

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے گرفتار