02:48 pm
 شاہدآفریدی کی کتاب میں نوازشریف کی تعریفیں

شاہدآفریدی کی کتاب میں نوازشریف کی تعریفیں

02:48 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کی کتاب " گیم چینجر " منظر عام پر آنے والی هہے۔اس کتاب میں سابق کرکٹرز، کوچز اور کئی متنازعہ معاملات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو بھی کتاب میں زیر بحث لایا ہے۔ انھوںنے دبے چھپے لفظوں میںعمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ت
اہم میاں نوازشریف کے حوالے سے شاہدآفریدی نے کچھ تعریفی کلمات بھی تحریر کیے ہیں ۔انہوں نے اپنی کتاب میں کہا کہ جہاں تک میاں نواز شریف کا تعلق ہے ،میں پاناما لیکس کیس اور ان سے متعلق جاری تحقیقات میں نہیں جانا چاہتا ،لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ میری رائے سامنے آنے سے بہت سی بھنویں اوپر اٹھ جائیں گی ،میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ ڈلیور کیسے کرنا ہے ۔ذرا پشاور ،کراچی اور کوئٹہ کی طرف نظر دوڑائیں ،یہ وہ صوبائی دارالحکومت ہیں جہاں میاں نواز شریف نے حکومت نہیں کی ،یہاں حالات برے ہیں ،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دیکھیں ،جہاں نواز شریف نے حکومت کی ،اس کے حالات اتنے برے نہیں ،یہ میری دلیل ہے ۔خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت نے اچھا کام کیا لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔

تازہ ترین خبریں