06:42 am
انگلینڈ کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا کل سے آغاز

انگلینڈ کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا کل سے آغاز

06:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مشن ورلڈکپ کے لیے آخری سیریز کل سے شروع ہو گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کپتان سرفراز اور مورگن نے جیت پر نظریں جما لیں۔اوول لندن میں ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ تینوں پریکٹس میچز میں فتح کے بعد سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں
شکست نے پاکستانی کیمپ میں ہلچل مچا دی۔قومی ٹیم نئی پلاننگ اور نئے فارمیشن کے ساتھ اِن ایکشن ہوگی، کپتان سرفراز احمد کو اوپننگ کی جوڑی سے امیدیں ہیں، انجری کا شکار محمد حفیظ کی شرکت کا بھی امکان ہے جبکہ تجربہ کار محمد عامر کے جاندار کم بیک کے لیے سب بے قرار ہیں۔2016 کی ون ڈے سیریز گرین شرٹس کے لیے ڈراؤنا خواب بنی، 444 رنز کا ریکارڈ بنا تھا، اگلے ہی سال ون ڈے فارمیٹ کا بڑا ٹائٹل چیمپئنز ٹرافی ٹیم پاکستان کے نام ہوا، بابائے کرکٹ انگلینڈ کو قومی شاہینوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ 17 سیریز میں سے 12 بار انگلینڈ فاتح رہا، صرف 3 کامیابیاں قومی ٹیم نے اپنے نام کی، 2 سیریز بے نتیجہ رہیں۔

تازہ ترین خبریں