10:27 am
اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار

اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار

10:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار ہیں۔دنیا کی کامیاب ترین خواتین اسپنرز کی فہرست میں ثناء میر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ ویسٹ انڈین پلیئر انیسہ محمد 146 وکٹوں کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہیں، آسٹریلوی لیزاستھیلکر نے بھی اتنے ہی شکار کیے ہیں لیکن معمولی فرق سے وہ دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ پاکستانی پلیئر ثناء
میر نے 145 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی نیتو ڈریوڈ 141 اور ویسٹ انڈین اسٹیفنی ٹیلر 137 کو پویلین کا راستہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ثناء میر نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صرف 11 رنز دے کر 4 شکار کیے تھے، پاکستانی آل راؤنڈر جمعرات کو دوسرے مقابلے میں مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں