05:03 pm
” 2011 ءکا ورلڈکپ مجھےکبھی نہیں بھولے گا“

” 2011 ءکا ورلڈکپ مجھےکبھی نہیں بھولے گا“

05:03 pm

ڈبلن (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار 200 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز ملنے پر پاکستانی عوام، پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ یوں تو میرے 19 سالہ کیرئیر میں بہت سے بہترین لمحات آئے لیکن 2011 ءکا ورلڈکپ میرے لئے بہت خاص تھا
جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔آپ کو یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہو گی کہ علیم ڈار نے آئی سی سی ورلڈکپ 2011ءمیں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے تھے اور اس دوران 15 مرتبہ ان کے فیصلوں کیخلاف ریویو لیا گیا لیکن ہر مرتبہ ہی ٹیکنالوجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ اور فتح علیم ڈار کی ہی ہوئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وہ ایشز سیریز کے سنسنی خیز میچز کا بھی حصہ رہے جبکہ اس مشہور زمانہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 434 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے تاریخ رقم کی اور پھر جنوبی افریقی ٹیم نے یہ پہاڑ سر کر کے تاریخ پر تاریخ رقم کر دی۔

تازہ ترین خبریں