05:08 pm
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے پہلے  ہی ’برباد‘ ہو گئی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے پہلے ہی ’برباد‘ ہو گئی

05:08 pm

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے آغاز میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں لیکن جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ سے پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہم ترین باؤلر ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا کی انجریز کے باعث ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہونے کے بعد اب ایک اور اہم ترین باؤلر آنریچ نورچے میگاایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو گئے ہیں۔
نورچے کندھے کی انجری کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی شرکت نہیں کر سکے جہاں انہوں نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنا تھی۔آنریچ نورچے میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے خاصے اہم ’ہتھیار‘ تھے تاہم اب وہ ورلڈکپ میں شریک نہیں ہو سکیں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جگہ کرس موریس کوطلب کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیل سٹین اور کاگیسو ربادا انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے دوران انجریز کا شکار ہوئے اور دونوں ہی اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں تاکہ بروقت علاج کے ذریعے میگا ایونٹ سے پہلے صحت یاب ہو سکیں جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ بھی ان کی صحت یابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں