05:09 pm
پاکستانی کرکٹ میں خرابی کاذمہ دارشاہدآفریدی ہے

پاکستانی کرکٹ میں خرابی کاذمہ دارشاہدآفریدی ہے

05:09 pm

کراچی (ویب ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نےسابق کپتان شاہد آفریدی کو پاکستانی کرکٹ میں خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔عمران فرحت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان اور ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہد آفریدی کی مخالفت میں آگے آگئے۔انہوں نے کہاکہ سب سے خطرناک بندہ کرکٹ میں جو اب تک آیا ہے وہ شاہد آفریدی ہی ہے۔عمران فرحت نے یہ بھی کہاکہ ملک میں کرکٹ کی خرابی کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں
،انہوں نے اپنی کتاب میں سابق کرکٹرز پر تنقید کی جس سے مجھے افسوس ہوا ۔ان کا کہناتھاکہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب کی تشہر کےلئے کرکٹرز کو نشانہ بنایا اور سستی شہرت کےلئے جینٹل مین گیمز کو نقصان پہنچایا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہاکہ شاہد آفریدی کو توجہ حاصل کرنے کا شوق ہےاوروہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دس سال سے پاکستان کی کرکٹ کس نے خراب کی ؟ایک شخص ہاتھ ہے جو کرکٹ تباہ کررہا ہے وہ شاہد آفریدی ہے۔

تازہ ترین خبریں