05:11 pm
’عمر اکمل بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں‘

’عمر اکمل بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں‘

05:11 pm

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹر عمر اکمل کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے کرکٹر عمر اکمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں، جو ہمیشہ بہانے تلاش کرے وہ شخص پلیئر نہیں ہو سکتا، عمر اکمل ایسا ہی شخص ہے۔ عمر اکمل پریشر نہیں لے سکتا وہ پریشان کن قسم کی شخصیت ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ بطور کپتان بھارت کیخلاف کولکتہ میں ایک فاسٹ باؤلر کی جگہ عماد وسیم کو کھلانا چاہتے تھے لیکن انتخاب عالم اور وقار یونس نے سپنر کھلانے کی مخالفت کی تھی ۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی حال ہی میں کتاب ’ گیم چینجر‘ شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے کئی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین خبریں