05:07 pm
شاداب خان ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں  مکمل رپورٹ سامنے آگئی

شاداب خان ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں مکمل رپورٹ سامنے آگئی

05:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ان فٹ ہو کر انگلینڈکے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہونے والے قومی کرکٹر شاداب خان کی فٹنس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔ شاداب خان خون میں موجود ہیپاٹائٹس کے وائر س سے نجات پانےمیں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی ایڈوئس پر شاداب خان کا راولپنڈی میں علاج جاری ہے آئندہ ہفتے شاداب خان کے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے
جب کہ ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز اپنی آراءسے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد شاداب خان دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے۔یاد رہے کہ شاداب خان دورہ انگلینڈ سے قبل ہپٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھجوایا جہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے ان کے چیک اپ کے بعد بعض دوائیں تجویز دینے کے ساتھ خوشخبری سنائی کہ وہ جلد اس مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں