07:04 am
شکریہ شعیب! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی،شاہد آفریدی

شکریہ شعیب! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی،شاہد آفریدی

07:04 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سچ دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں کو سراہنے اور کتاب کی حمایت کرنے پر سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”شکریہ شعیب! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی، کبھی کسی سابق کھلاڑی کی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچا، صرف حقائق بتانے کی کوشش کی، تم سے جلد ملاقات ہو گی!
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی اپنی کتاب  ” گیم چینجر “  میں انکشافات پر حمایت کی ہے۔ شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھ سکتا تھا۔ اسے اکثر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے بہت سخت اور ناروا روئیے کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ واقعات کا تو میں چشم دید گواہ بھی ہوں۔

تازہ ترین خبریں