09:15 am
بابر اعظم کا بلا بار بار ناکامی کا منہ دیکھنے لگا 

بابر اعظم کا بلا بار بار ناکامی کا منہ دیکھنے لگا 

09:15 am

لندن(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز بابر اعظم کی برطانوی سرزمین پر ناقص فارم تشویش کا باعث بننے لگی ۔24سالہ بابر اعظم اب تک انگلش سرزمین پر11میچزکی11اننگز میں2مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے30.11کی اوسط سے271رنز سکور کرچکے ہیں تاہم ابھی تک وہ کوئی بھی نصف سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بابر اعظم کا مجموعی ون ڈے ریکارڈ بہترین ہے
اور وہ اب تک60میچز میں50.57کی اوسط سے2478رنز سکور کرچکے ہیں جس میں8سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا۔اوول میں کھیلے جارہے میں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ کو 41،41 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم اوپننگ جوڑی صرف 10 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب فخر زمان 3 کے انفرادی سکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ 45 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 16 رنز بنائے۔ میچ جب بارش کے باعث ایک بار پھر روکا گیا تو قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں پر 80 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد مسلسل بارش کے باعث گراؤنڈگیلا ہونے کے سبب امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 

تازہ ترین خبریں