04:57 pm
آئی سی سی نے کرپشن الزامات پر دو سینئر کرکٹرز کو معطل کر دیا

آئی سی سی نے کرپشن الزامات پر دو سینئر کرکٹرز کو معطل کر دیا

04:57 pm

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا جب نوجوان کرکٹرز راتوں رات امیر ہونے کی دھن میں جواریوں کے ہتھے چڑھ کر اپنا کیرئیر شروع ہی میں برباد کرڈالتے تھے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ سابق کرکٹرز بھی اس لت سے محفوظ نہیں ہیں۔ آئی سی سی نے ماضی کے دو کرکٹرز کو بھی سپاٹ فکسنگ کے الزامات میں معطل کردیا ہے۔ آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر سری لنکا کے 2کھلاڑی نوان زوئیسا اور
اویشکا گوناوردھنے کو معطل کرکے 14روز میں جواب طلب کرلیاہے، نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر دسمبر میں یواے ای میں کھیلی گئی ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 40سالہ نوان زوئیسا کوڈ کی چارشقوں اور گونا ورد نے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا گیا ہے۔پیسر پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 30ٹیسٹ اور 95ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب انہیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناورد 6ٹیسٹ اور 61ون ڈے میچ سری لنکا کی جانب سیکھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکاء کو کرپشن کے لیے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبریں