08:20 am
دوسرے ون ڈے میں پاکستان اور انگلینڈ آج آمنے سامنے

دوسرے ون ڈے میں پاکستان اور انگلینڈ آج آمنے سامنے

08:20 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، آل راؤنڈر شعیب ملک نے 10 روزہ چھٹی کے بعد ٹیم کو جوائن تو کر لیا لیکن میچ میں شرکت مشکل ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شرو ع ہوگا۔ انگلش ٹیم کو معین علی اور جیسن رائے کی خدمات دوبارہ حاصل ہو گئی ہیں جنہوں نے بالترتیب پسلی اور کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ جو ڈینلی اور جیمز وینس کی جگہ سنبھال کر انگلش ٹیم کو مکمل مستحکم کر دیں گے البتہ مارک ووڈ کو تیسرے ون ڈے میں برسٹل پر چانس ملنے کی توقع ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے خراب موسم کے باعث محض 19 اوورز تک جاری رہا لیکن یہ بات مختصر سی مدت میں واضح ہو گئی کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین ابتدائی اوورز میں سٹروکس کھیلنے سے قاصر دکھائی
دیتے ہیں جس کی وجہ سے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ابتدائی دس اوورز کے کھیل میں سست روی کے اعتبار سے پاکستان کا افغانستان کے بعد دوسرا نمبر ہے اور گرین شرٹس کا اس دوران 4.29 کا سکورنگ ریٹ انگلش حریفوں سے کم و بیش دو رنز پیچھے ہے۔اگر ایجیز باؤل کی وکٹ کو دیکھا جائے تو یہ مختصر فارمیٹ کے میچوں کیلئے سخت مگر سیدھی ہوتی ہے جس پر رنز کی فراوانی حیران کن امر نہیں۔ اس میچ کے دوران بھی بارش کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو دن کے مختلف اوقات میں متوقع ہے لیکن ساتھ ہی سورج کے چمکنے کا امکان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اس میچ میں اوول جیسے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور مجموعی طور پر موسم کے اثرات کھیل پر منفی اثرات مرتب نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبریں