06:09 pm
انگلینڈ سے شکست کے باوجودپاکستان  نے 15سالہ پراناریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ سے شکست کے باوجودپاکستان نے 15سالہ پراناریکارڈ توڑ دیا

06:09 pm

لندن (ویب ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم نے ناکام ہوگئی لیکن قومی ٹیم نے اپنا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل اس نے بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں وکٹ نے بلے بازوں کو مدد دی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی جانب سے رنز کے انبار لگائے گئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی خوب خبر لی۔
پہلے جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو نے شاندار شراکت سے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا اس کے بعد جوز بٹلر کی دھواں دھار اننگز اور کپتان ایون مورگن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کا ٹوٹل 3 وکٹوں کے نقصان پر 373 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔جواب میں پاکستان نے محتاط طریقے سے اننگز کا آغاز کیا لیکن بعد میں فخر زمان کی ذمہ دارانہ سنچری جبکہ بابر اعظم اور آصف علی کی نصف سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ گئی۔میچ کے اختتامی لمحات میں کپتان سرفراز احمد ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام ہوگئے اور ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 361 رنز بناسکی۔انگلینڈ کے خلاف بنایا جانے والا 361 کا اسکور پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا اسکور بھارت کے خلاف 2004 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنایا تھا جبکہ اس میچ میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم میں 13 مارچ 2004 کو کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 350 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 344 رنز بناسکی تھی۔ٹیم کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی میچ کے دوران ٹوٹ گیا۔اوپنر فخر زمان نے دوسری اننگز میں 106 گیندوں پر 138 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ دائیں ہاتھ کے جارحانہ مزاج بلے باز اعجاز احمد کے پاس تھا جنہوں نے 7 اپریل 1999 کو شارجہ کے مقام پر 137 رنز کی انگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگل

ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگل

پی ڈی ایم کا ٹولہ دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کا ٹولہ دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

نیب کیسز میں تاخیرکے ایشو ہائیکورٹ میں اٹھائینگے،عطاتارڑ

نیب کیسز میں تاخیرکے ایشو ہائیکورٹ میں اٹھائینگے،عطاتارڑ

شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

کار چور گینگ کا سرغنہ اسلام آباد سے گرفتار

کار چور گینگ کا سرغنہ اسلام آباد سے گرفتار

قصور: چھت کرنےسےایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

قصور: چھت کرنےسےایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

بھائی کی ڈانٹ پردلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

بھائی کی ڈانٹ پردلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

کامونکی :ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاںبحق

کامونکی :ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاںبحق

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا