01:14 pm
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے میچ کے دوران انگلش بائولرکونساشرمناک  کام کرتے پکڑے گئے

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے میچ کے دوران انگلش بائولرکونساشرمناک کام کرتے پکڑے گئے

01:14 pm

ساؤتھ ہیمپٹن (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران برطانوی باؤلرز کی جانب سے مبینہ بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر چل رہی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ مشکوک انداز میں گیند کو کھرچ رہے ہیں اور بعد ازاں جب ڈیوڈ ویلی گیند کرتے ہوئے تو واضح طور پر بال پر کھرچنے کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں ۔حیران کن طور پر ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے اس پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے
کہ ایک جانب آئی سی سی پاکستانی باؤلرز کے خلاف تو فوری طور پر ایکشن میں آجاتی ہے لیکن دوسری جانب ابھی تک ثبوت سامنے آنے کے باوجود برطانوی باؤلر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے، دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جبکہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔امام الحق نے 35،حارث سہیل نے 14، عماد وسیم نے 8 اور فہیم اشرف نے 3 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور صرف 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جو روٹ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی، شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عیوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین خبریں