04:34 pm
فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ قائم کر ڈالا

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ قائم کر ڈالا

04:34 pm

سائوتھ ہیمپٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوگئی ہے تاہم اوپنر فخرزمان نے پاکستان کی جانب سے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ فخر زمان کسی ایک ون ڈے میچ میں انگلینڈ کےخلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں انھوںنے 106گیندوں پر 138رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف سب سےبڑا انفرادی سکور اعجاز احمد نے کیا تھا جنھوںنے 1999میں 137رنز كکی اننگز کھیلی تھی۔ لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے 1987ءمیں 113سکور کیے تھے، ایک اور سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی1987ءمیں 113رنز کی باری کھیلی تھی ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبریں