03:27 pm
 آصف علی کی انگلینڈ کیخلاف دھواں دار اننگز نے کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا

آصف علی کی انگلینڈ کیخلاف دھواں دار اننگز نے کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا

03:27 pm

ساؤتھمپٹن (نیوز ڈیسک ) انگلینڈ سے دوسرا ون ڈے میں ان کے مختصر لاٹھی چارج نے ہی کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا، کہتے ہیں کہ آصف میں وہ خصوصیت موجود ہے جس کی ہماری بیٹنگ لائن میں کمی ہے، انھوں نے اپنے امکانات کو مضبوط کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کےخلاف جاری ون ڈے سیریز کے پاکستانی سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر اور بیٹسمین آصف علی ورلڈ کپ کے ابتدائی سکواڈ میں شامل نہیں تاہم ان کے پاس انگلش ٹیم کےخلاف بہتر کارکردگی پیش کرکے اپنا کیس مضبوط کرنےکا موقع موجود ہے، عامر کو پہلے ون ڈے کی الیون میں شامل کیا گیا
تاہم بارش کی وجہ سے انھیں بولنگ کا موقع ہی نہیں مل سکا جبکہ دوسرے میچ میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے انھیں میدان میں نہیں اتارا گیا، اسی مقابلے میں آصف علی نے صرف 36 بالز پر 51 رنز سکور کرکے میگا ایونٹ کے حوالے اپنا کیس مضبوط کیا ہے۔اگرچہ اب تک ان کے مختصر ایک روزہ کیریئر کے اعدادوشمار متاثر کن نہیں ہیں، انھوں نے 31 کی اوسط سے رنز سکور کیے جن میں سے ہفتے کے روز بنائے جانےوالے 51 رنز ان کا اب تک کھیلی گئی 9 اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے، ان میں سے بھی 4 میچز انھوں نے زمبابوے اور افغانستان کے خلاف کھیلے ہیں تاہم جو چیز انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا سٹرائیک ریٹ ہے جوکہ 132.80 ہے، یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جوکہ موجودہ پاکستانی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں کسی کے پاس نہیں ہے، انھوں نے اس مختصر کیریئر میں چوکوں سے زیادہ چھکے جڑے ہیں۔ان کی دوسرے ون ڈے کی مختصر ہارڈ ہٹنگ نے کوچ مکی آرتھر کو بھی خوش کردیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ فخر کی بہترین اننگز کے بعد آصف نے بھی اچھی بیٹنگ مگر افسوس کہ وہ ٹیم کو فنش نہیں کرواپائے، وہ کافی متاثر کن رہے ہیں، یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ ہمیں اپنی بیٹنگ لائن میں جس چیز کی کمی کا سامنا ہے وہ پاور ہٹنگ ہے اور آصف ہمارے لیے ایسا کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں، انھوں نے اس اننگز سے اپنے امکانات میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا