02:25 pm
حسن علی اور فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا مشورہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رمیز راجہ نے حسن علی اور فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا مشورہ دیدیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں پاک انگلینڈ دوسرے ون ڈے پر گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فتوحات کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ درمیانی اوورز میں حریف ٹیموں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکل پیش آتی،شاداب خان کا بھی اہم کردار ادا ہوتا تھا لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے یاسر شاہ نے سخت مایوس کیا،حسن علی اور فہیم اشرف بھی
رنز روکنے میں ناکام رہے۔انھوں نے کہا کہ جوز بٹلر کو محدود رکھنے میں کامیابی ہوتی تو گرین شرٹس کو اتنے بڑے ہدف کا تعاقب نہ کرنا پڑتا،فہیم اشرف کی بولنگ بالکل بے جان نظر آرہی ہے،حسن بھی اپنا رعب و دبدبہ برقرار نہیں رکھ پا رہے،میرے خیال میں تیسرے ون ڈے میں فہیم کو باہر بٹھاکر حسنین کو موقع دینا چاہیے،نوجوان پیسر کا تجربہ کم لیکن کم از کم اپنی برق رفتاری سے بیٹسمینوں کیلیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، حسن علی کو بھی باہر بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، ان کی جگہ انگلش کنڈیشنز میں جنید خان کی فارم چیک کرنا غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہدف بڑا ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی اننگز کی بہتر پلاننگ کر کے جیت کے امکانات روشن رکھے،فخرزمان کی سنچری اپنی جگہ بابر اعظم نے بھی کردار بخوبی نبھایا،آصف علی پاکستان ٹیم میں پاور ہٹر کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان کو انگلینڈ سے سیریز کے باقی تمام میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد، فہیم اشرف اور عماد وسیم میں سے کوئی ایک بھی چند گیندوں کو باؤنڈری کے پار بھیجنے میں کامیاب ہوجاتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا،بہرحال ان غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی