10:32 am
فخر زمان یا امام الحق نہیں بلکہ یہ کھلا ڑی کو ن ہے

فخر زمان یا امام الحق نہیں بلکہ یہ کھلا ڑی کو ن ہے

10:32 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بابر اعظم کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کے دور میں قومی ٹیم کیلئے نائب کپتان مقرر کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی، پی سی بی کو مستقبل کا کپتان تیار کرنے کیلئے پالیسی متعارف کرانا چاہیے، بابر اعظم آنے والے وقت میں قیادت سنبھالنے کیلئے یقینی انتخاب نظر آ رہے ہیں،
ان کو ابھی سے نائب کپتان مقرر کرکے گروم کیا جانا چاہیے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کرنے کے بجائے براہ راست سکواڈ میں شامل کرنا جلدبازی ہے، وہاب ریاض بھی حسنین کی طرح تیز بولنگ کر سکتے اور تجربہ کار بھی ہیں، ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ میں سینئر پیسر کو ترجیح دینا چاہیے تھی۔عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے باصلاحیت کرکٹرز کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، پی ایس ایل میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ ڈومیسٹک کرکٹ کے کئی ٹاپ پرفارمرز بھی سلیکٹرز کی نظرکرم کے مستحق نہ ٹھہرے، اگر کسی کو موقع نہیں دینا تو اس طرح کے ایونٹس کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، عمر اکمل اور کامران اکمل جیسے بیٹسمین پاور ہٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں لیکن ان کو منتخب کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں