06:22 am
آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ

آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ

06:22 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مشن ورلڈکپ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو میگا ایونٹ کے لئے قومی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں نصف سنچریاں سکور کرنیوالے آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد عابد علی اور یاسر شاہ وطن واپس آ جائیں گے۔
ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہیں تاہم عامر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہو گا۔عامر کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کی صورت میں فہیم اشرف کو ان کے لئے جگہ خالی کرنا ہو گی۔ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کو پانچویں ون ڈے کے اختتام پر حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں