07:01 am
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی کو امید کی کرن نظر آگئی

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی کو امید کی کرن نظر آگئی

07:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلیے پاکستان ہاکی کو امید کی کرن نظر آگئی۔پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ برس جاپان میں شیڈول گیمز میں شرکت کا ہنوز امکان موجود ہے،پری کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اسے اب ایف آئی ایچ کومطمئن کرنا
ہوگا۔پی ایچ ایف کو پرو لیگ سے دستبرداری پرتادیبی کمیٹی کے روبرو موثر اور مضبوط دفاعی جواز پیش کرنا ضروری ہے، اجلاس اگلے ماہ شیڈول ہے،کمیٹی سماعت میں پاکستان کا موقف اور اس ضمن میں دیے جانے والے دلائل جاننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔

تازہ ترین خبریں