12:15 pm
شاہین آفریدی نے بھارت سے میچ پر نظریں جما لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شاہین شاہ آفریدی نے بھارت سے میچ پر نظریں جما لیں، وہ اسے عمدہ کارکردگی سے یادگار بنانے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائیٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کم عمری میں پاکستان کی نمائندگی اور خاص طور پر ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں بڑی مضبوط ہیں، گرین شرٹس کو بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، مجھے جہاں بھی موقع ملا ٹیم کیلیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ایک سوال پر19 سالہ پیسر نے کہا کہ
روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ہی بڑا ہوتا ہے، میں اس مقابلے میں اپنی بہترین پرفارمنس سے پاکستان کی فتح میں یادگار کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔تجربہ کار پیسرز کا خلا پُرکرنے کا اضافی دباؤ ہونے کے سوال پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج کی کرکٹ میں فاسٹ بولر ہمیشہ پریشر میں کھیلتا ہے، میں اپنا 100 فیصد کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم ورلڈ کپ کیلیے سخت محنت کر رہی ہے، تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلیے پُر عزم ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بڑے بھائی ریاض آفریدی نے پولنگ کے گُر سکھائے، وسیم اکرم کی ویڈیوز سے خاص طور پر کلائی پوزیشن کے بارے میں سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، وقار یونس مجھے یار کر اور سوئنگ میں بہتری لانے کیلیے مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے