10:46 am
پا کستان نے انگلینڈ کیخلاف آخر ی ونڈے میچ میں اہم ترین کھلا ڑی کو شامل کر لیا

پا کستان نے انگلینڈ کیخلاف آخر ی ونڈے میچ میں اہم ترین کھلا ڑی کو شامل کر لیا

10:46 am

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جارہے اس میں پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں جہاں زخمی امام الحق کی جگہ عابد عالی جبکہ جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کر لیا گیا۔انگلینڈ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں جوفرا آرچر، مارک ووڈ، جیسن رائے اور جو ڈینلے کی جگہ ایون مرگن،
جونی بیرسٹو، کرس ووکس اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان ایون مرگن کا کہنا تھا کہ بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کے 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 12 رنز سے شکست کھا گئی تھی جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کا 359 رنز کا ہدف عبور کرکے اسے جیت سے محروم کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں