09:32 am
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان، ہر دلعزیز نام شامل

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان، ہر دلعزیز نام شامل

09:32 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا دوبارہ اعلان کر دیا۔پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ٹیم 23 مئی بروز جمعرات کو کولمبو روانہ ہو گی، جہاں وہ سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق میچوں کی سیریز کا آغاز 26 مئی کو ہو گا جو 5 جون تک جاری رہے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 26 مئی، دوسرا میچ 28 مئی، تیسرا میچ 31 مئی،
چوتھا میچ 2 جون جبکہ پانچواں میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔اس سے قبل انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا کے لیے 30 مئی کو روانہ ہونا تھا تاہم سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعہ کے باعث دورہ منتقل کر دیا گیا تھا۔سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ نے موجودہ صورتحال میں میزبانی سے معذرت کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بھی دورہ سری لنکا کو سیکیورٹی سے مشروط کر دیا تھا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 21 اپریل کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگر 8 بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پے در پے بم دھماکوں کے بعد انتظامیہ نے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں