09:54 am
سرفراز نےسا بق کپتان عمران خان کا 31 سال پرانا بدترین ریکارڈ دہرادیا

سرفراز نےسا بق کپتان عمران خان کا 31 سال پرانا بدترین ریکارڈ دہرادیا

09:54 am

کراچی (نیوز ڈیسک )اکتیس سال بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ دہرا دی گئی، اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 88۔1987ء میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گرین شرٹس نے آخری میچ دورہ جنوبی افریقا میں جیتا تھا، اس کے بعد کینگروز اور انگلینڈ کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 30 اکتوبر 1987ء سے 30 مارچ 1988ء کے دوران گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
گزشتہ میچز میں پاکستانی بیٹسمینز کی 9 سنچریاں بے کار گئیں، کسی ایک میچ میں بھی فتح ہاتھ نہیں آئی، فروری 2019ء کے بعد پاکستان نے کسی بھی فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں جیتا۔مجموعی طور پر 22 مقابلوں میں سے 18 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3 میں فتح حاصل ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود پاکستان نے ایک مثبت ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، ابھی تک پاکستان نے انگلینڈ کےخلاف سیریز کے تین میچز میں 361، 358 اور 340 رنز بنائے ہیں، کسی اور ٹیم نے مسلسل 3 بار یہاں 340 سے زائد رنز نہیں اسکور کئے۔

تازہ ترین خبریں