07:22 am
ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونے پر محمد عامر، وہاب ریاض خوشی سے نہال

ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونے پر محمد عامر، وہاب ریاض خوشی سے نہال

07:22 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) دورہ انگلینڈ میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے محمد عامر اور 4 جون 2017ء کو بھارت کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلنے والے وہاب ریاض ورلڈکپ میں شمولیت کے بعد خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔فاسٹ باؤلرز کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے پر خوش ہیں، کوشش کریں گے کہ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دونوں کا کہنا تھا
کہ قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریںگے۔ ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہےہیں۔ شائقین کی حمایت اور لاتعداد دعاؤں کا بہت بہت شکریہ جن کی ہمیں اب اور بھی زیادہ ضرورت ہے۔دوسری طرف فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہارڈ ہٹر بیٹسمین آصف علی کی بیٹی کے انتقال کی خبر سن کر کافی افسوس ہوا۔ ہماری دعائیں بیٹسمین اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے بھی اپنے شوہر کے ورلڈکپ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں