07:48 am
بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنیوالے عادل رشید کی ستائش

بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنیوالے عادل رشید کی ستائش

07:48 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان سے آخری ون ڈے میں بغیر دیکھے بابر اعظم کو رن آؤٹ کرنے والے انگلش کرکٹر عادل رشید کی ہر جانب سے ستائش ہو رہی ہے۔میچ میں ایک موقع پر سرفراز احمد نے عادل رشید کی گیند پر سنگل لینا چاہا مگر وکٹ کیپر جوز بٹلر
نے گیند تھام کر فوراً بولنگ اینڈ کی جانب اچھالی، جسے تھام کر عادل رشید نے بغیر دیکھے عقب سے ہی بیلز اڑکر بابر اعظم کو رن آؤٹ کردیا۔اسی طرح انھوں نے شعیب ملک کا اپنی ہی گیند پر ڈائیو لگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ تھام کر ٹیم کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں