10:19 am
انضمام کی وہاب ریاض کو خواب میں بشارت اور کیا احکا ما ت دئے ۔۔۔؟ جانئے

انضمام کی وہاب ریاض کو خواب میں بشارت اور کیا احکا ما ت دئے ۔۔۔؟ جانئے

10:19 am

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے ہی خواب آیا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا فون آیا ہے، تمہارے لئے آخری موقع ہے، یہ خواب سچ ثابت ہوگیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ 2 سال قومی ٹیم سے باہر رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے، پہلے سے پختہ بولر بن گیا ہوں، کوشش ہوگی کہ میرا تجربہ ٹیم کے کام آئے، انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلا۔وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کی وجہ سے وہاں کی پچز اور ماحول کا اندازہ ہے، قومی ٹیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے
مجھے شامل کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کھیلنے کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہوں، کوشش ہوگی کہ توقعات پر پورا اتروں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں وکٹیں خشک ہوں گی اور ریورس سوئنگ کرنے والوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ کچھ روز پہلے ہی خواب آیا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا فون آیا ہے، تمہارے لئے آخری موقع ہے، یہ خواب سچ ثابت ہوگیا، میرے والد کی بہت خواہش تھی کہ ورلڈکپ کھیلوں، فیلڈنگ کی وجہ انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں پاکستان پر حاوی ہونے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف برا نہیں کھیلی، انگلینڈ کیخلاف سیریزمیں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔وہاب ریاض نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ملک اورقوم کیلئے کھیلیں گے، سلیکٹرزبہتر جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے، انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ون ڈے کرکٹ کم کھیلا ہوں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ کوئی سفارشی کہہ رہا ہےتوکوئی کہتا ہےتکا لگ گیا، مجھے یقین تھا کہ ورلڈ کپ کا حصہ بنوں گا، میں نے ورلڈ کپ کیلئے اپنےآپ کوفٹ رکھا ہوا تھا۔ انگلینڈ میں جوریورس سوئنگ کرسکے گا وہ کامیاب ہوگا، مجھے سرفرازاحمد اورمکی آرتھرخواب میں آتے ہیں۔ خراب پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سےباہرہونا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں