10:23 am
معروف کھلاڑی دوران میچ زندگی کی بازی ہار گئے

معروف کھلاڑی دوران میچ زندگی کی بازی ہار گئے

10:23 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی سے خوفناک ٹکر سے ریفری کو سٹیڈیم سے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا۔بولیوین فٹبال لیگ کے میچ میں ریفری زندگی کی بازی ہار گئے،
اکتیس سالہ وکٹر ہگو کی میچ کے دوران کھلاڑی سے ٹکر ہوئی۔ میچ کے سینتالیسویں منٹ میں یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے بعد ریفری وکٹر کو سٹیڈیم سے سٹریچر میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دے دیا، بولیوین صدر نے فٹبال ریفری کی ہلاکت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں