09:07 am
سرفراز احمد نے ٹیم میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا

سرفراز احمد نے ٹیم میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا

09:07 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرفراز احمد نے پاکستانی اسکواڈ میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد نے سختی سے ان باتوں کی تردید کردی کہ پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تناؤ کی کیفیت ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نجانے لوگ اس طرح کی باتیں اور تبصرے کیوں کر رہے ہیں، ٹیم میں انتشار کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بڑی اچھی بات ہوگی کہ اس طرح کی افواہیں عوام میں نہ پھیلائی جائیں۔انھوں نے کہا کہ کھیل میں مسائل ضرور ہیں اور ان کا حل تلاش کرنا بھی ممکن ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی بیٹنگ نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی پیش کی
۔ بولنگ میں غلطیاں سامنے آئیں، خاص طور پر ابتدائی 13 اوورز میں 120 رنز بن جانا فکرمندی کی بات رہی، اس طرح کا آغاز ہوتو بعد میں 400 کا ٹوٹل بھی ممکن نظر آنے لگتا ہے لیکن بولرز کوشش کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے رہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ فیلڈنگ کی وجہ سے زیادہ مسائل ہوئے، ورلڈکپ سے قبل میسر وقت میں ان خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،انگلینڈ سے سیریز کے نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے لیکن کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے آخری میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں لیں، حسن علی اور عماد وسیم نے بھی اچھے اسپلز کرتے ہوئے بیٹنگ وکٹوں پر حریف بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کیں، مسائل کا حل موجود اور بولرز سے ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں

تازہ ترین خبریں