11:30 am
شعیب ملک کے دھماکے دار اعلان نے شائقین کے دل جیت لیئے

شعیب ملک کے دھماکے دار اعلان نے شائقین کے دل جیت لیئے

11:30 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک )ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے پاکستان نے اپنا سکواڈ بھی فائنل کر لیاہے اور تمام کھلاڑی پر جوش نظر آ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے کٹ بھی متعارف کروا دی گئی ہے جبکہ کپتان سرفرا ز سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے اپنی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔
کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ ہیرو بناتا ہے اور پاکستان کا پرچم بلند کریں گے ۔شعیب ملک کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی ، یہ اعزاز کی بات ہے ۔ محمد حفیظ نے کہا کہ پروفیشنل کریئر میں ورلڈ کپ جیتنے کی کمی پوری کرنے کی شدید خواہش ہے ۔نوجوان باولر حسنین پی ایس ایل میں نئی زندگی ملی ہے اور اب ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ۔ امام الحق کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور میں ابتداءمیچ میں سینچری بنا کر کرنا چاہتاہوں ۔ چیمپئنز ٹرافی کے ہیروفخر زمان کا کہناتھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد زندگی بدل گئی ، بہترین کارکردگی دکھانا چاہتاہوں ۔

تازہ ترین خبریں