06:33 pm
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ،انتظامیہ کی نیندیں حرام ہوگئیں

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ،انتظامیہ کی نیندیں حرام ہوگئیں

06:33 pm

مانچسٹر(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل سکیورٹی خدشات نے منتظمین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں ہوگا، ایک برطانوی اخبار کے مطابق میچ کی سکیورٹی کیلئے انتظامیہ نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، مسلح اہلکاروںکوکسی بھی خطرے کے پیش نظر تعینات کیا جائےگا، مقابلے کیلئے جوش و خروش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 25 ہزار ٹکٹوں کیلئے 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے درخواست دی تھی،دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بھی اس میچ کی اہمیت کو بڑھا رہی ہے،
حکام نے اس مقابلے کیلئے کی جانے والی سکیورٹی منصوبہ بندی پر اپنے ہونٹ سختی سے بند کررکھے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے دوسرے میچز کی نسبت اس میچ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی غیرمعمولی تعداد تعینات ہوگی۔ گریٹرمانچسٹر کی پولیس کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اس مقابلے کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی دہشتگرد کارروائی بھی کرسکتا ہے، اس لیے سٹیڈیم کی چاروں جانب سے سخت نگرانی کی جائے گی۔ آفیسرز اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی نظر رکھیں گے۔ابھی تک ایسی کوئی انٹیلی جنس موصول نہیں ہوئی جس میں کراؤڈ میں کسی بھی قسم کی بدنظمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہو کیونکہ میدان میں موجود 80 فیصد شائقین کی تعداد برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کی ہوگی۔2017میں انہی دونوں ممالک کے درمیان اوول میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی خیروعافیت سے منعقد ہوا تھا۔پولیس مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے درمیان صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود مانچسٹر میں مقیم تارکین وطن میں کسی قسم کی نفرت نہیں پائی جا رہی۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال سکیورٹی انتظامات کے بارے میں کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی، البتہ یہ بات یقینی ہے کہ سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر بھی سخت انتظامات ہوں گے جبکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی پر فوری قابو پانے کیلئے بھی سریع الحرکت پولیس یونٹ بھی موجود ہوگا۔ پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے مانچسٹر کے کیتھیڈرل گارڈنز میں بڑی سکرین بھی نصب کی جائے گی، یہاں پر بھی 3 ہزار سے زائد شائقین کی آمد کا اندازہ ہے اس لیے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار