05:23 pm
ورلڈ کپ کے دس خطرناک ترین بلے بازوں میں کون سا پاکستانی بلے باز شامل

ورلڈ کپ کے دس خطرناک ترین بلے بازوں میں کون سا پاکستانی بلے باز شامل

05:23 pm

لندن(آئی این پی)پاکستان کے بابراعظم نے ورلڈ کپ کے 10خطرناک ترین بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔بین الاقوامی ویب سائیٹ نے ورلڈ کپ کے 10خطرناک ترین بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے 2جب کہ افغانستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ایک، ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے-پاکستان کے بابراعظم کی حالیہ بالخصوص انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے،دوسرے کھلاڑیوں میں افغانستان کے محمد شہزاد، بنگلا دیش کے تمیم اقبال ،
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جوزبٹلر، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے کوانٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا کا کوئی بلے باز اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا۔

تازہ ترین خبریں