08:00 am
کرکٹر آصف علی کی بیٹی آہوں‌ اور سسکیوں‌ میں سپردخاک

کرکٹر آصف علی کی بیٹی آہوں‌ اور سسکیوں‌ میں سپردخاک

08:00 am

فیصل آباد(نیو ز ڈیسک) فیصل آباد میں قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں رشتہ داروں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قومی کرکٹر آصف علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی دعا فاطمہ
ہڈیوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی جسے علاج معالجے کیلئے امریکہ لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔ جسکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں میں اہل علاقہ، رشتہ داروں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی البتہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کسی بھی قومی کرکٹر کی جانب سے نماز جنازہ میں شرکت نہ کی گئی۔

تازہ ترین خبریں