04:03 pm
اس ور لڈ کپ 2019میں وہ 5سپر سٹار کرکٹرز جن کے کیریئر کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گا

اس ور لڈ کپ 2019میں وہ 5سپر سٹار کرکٹرز جن کے کیریئر کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب جائے گا

04:03 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈکپ 2019 کے ساتھ 5 سٹارکرکٹرز کے ون ڈے کیریئر کا سورج بھی غروب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں شعیب ملک،کرس گیل، ڈیل سٹین، جے پال ڈومینی اور عمران طاہر آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ورلڈکپ کھیلنا خواب بھی ،اعزازبھی ،2019کا میگاایونٹ کسی کا پہلا تو کسی کاآخری ورلڈکپ کئی کھلاڑی آخری باراس میلے کالطف اٹھائیں گے۔
شعیب ملک کا دوسرا اورآخری ورلڈکپ سابق کپتان 2007کے بعدپہلی بارورلڈکپ کھیلیں گے۔ممکن ہے مشن انگلینڈ ،محمدعامر کاپہلا اورآخری ورلڈکپ ثابت ہو،امکان ہے، محمدحفیظ کوبھی آئندہ ورلڈکپ کٹ پہننا نصیب نہ ہو۔سب سے بڑے انٹرٹینرکرس گیل کا بھی فیئرویل ایونٹ ہوگا جبکہ مشن انگلینڈ کے بعدورلڈکپ میں عمران طاہرکاجادوپھرکبھی دکھائی نہیں دےگا۔باؤلرز پر برسوں راج کرنےوالے ڈیل سٹین بھی شاید دوبارہ ورلڈکپ سکواڈ کاحصہ نہ ہوں۔2011کے چیمپین مہندراسنگھ دھونی بھی آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبریں