05:15 pm
پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست

پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شرمناک شکست

05:15 pm

برسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48اوورز میں 262رنز بنا كکر آئوٹ ہو گئی۔بابر اعظم نے 112جبکہ شعیب ملک نے 44رنز بنائے۔ محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ افغانستان نے مقررہ ہف آخری اوور کی چوتھی گیند پر سات وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شہیدی
نے ناٹ آئوٹ 72رنز بناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ حضرت اللہ ززئی نے بھی 49رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عماد وسیم نے دو وکٹیں لیں۔

تازہ ترین خبریں