05:39 pm
پاکستان برتری حاصل کرنے کے باوجود  سیریز میں شکست کھا گیا

پاکستان برتری حاصل کرنے کے باوجود سیریز میں شکست کھا گیا

05:39 pm

بینونی (آئی این پی)جنوبی افریقہ ویمنز نے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز کو 9وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ،جنوبی افریقہ ویمنز نے 126رنز کا ہدف 15.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ ویمنز کی جانب سے لیزلے لی نے جارحانہ 75رنز اورڈی کلیرک نے 37رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی لیزلے لی کو میچ کی بہترین جبکہ پاکستان
کی ندا ڈار کو سیریز کی بہترین کھلاڑی کو ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار28،عالیہ ریاض 26، بسمہ معروف23 اور جویریہ خان 20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ۔ جواب میں جنوبی افریقہ ویمنز نے 126رنز کا ہدف 15.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ ویمنز کی جانب سے لیزلے لی نے جارحانہ 75رنز اورڈی کلیرک نے 37رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی لیزلے لی کو میچ کی بہترین جبکہ پاکستان کی ندا ڈار کو سیریز کی بہترین کھلاڑی کو ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں