09:29 am
شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو بے وقوف شخص قرار دیدیا

شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو بے وقوف شخص قرار دیدیا

09:29 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گھمبیر بے وقوف ہے، بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے امن دوستی کا مثبت جواب دینا چاہیے۔سابق کپتان شاہد آفریدی گوتھم گھمبیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولے پتہ نہیں بھارتی عوام نے کن بے وقوفوں
کو منتخب کر دیا یہ کہاں کی عقل مندی ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ نہ کھیلیں مطلب دو پوائنٹس اگلی ٹیم کو دے دیں۔شاہد افریدی کا کہنا تھا کے تمام لڑکوں کو عالمی کپ میں اپنے انداز میں کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کے ان کو 1999 اور 2011 کا ورلڈ کپ ہارنے کا افسوس ہے۔سابق کپتان نے ملک کو درپیش چیلجز پر حکومت اور حزب اختلاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے وقت ہے کہ سب متحد ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں