02:38 pm
ورلڈکپ میں شریک کرکٹرز کے دامن کرپشن سے پاک

ورلڈکپ میں شریک کرکٹرز کے دامن کرپشن سے پاک

02:38 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈکپ کو کرپشن کی نحوست سے پاک رکھنے کیلیے آئی سی سی نے تیاریاں مکمل کرلیں جب کہ شریک تمام کرکٹرز کے دامن کرپشن سے پاک ہیں۔ورلڈکپ میں ایک طرف ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی تو دوسری جانب بدعنوان عناصر فکسنگ اور سٹے بازی سمیت کرپشن سے مال بنانے کیلیے کوشاں ہوں گے، میگا ایونٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے آئی سی سی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اوول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے دعوی کیاکہ میگا ایونٹ میں کوئی ایک بھی ایسا کرکٹر شریک نہیں جو شکوک کی زد میں ہو۔انھوں نے کہا کہ
گذشتہ 18ماہ میں اے سی یو نے 14یا 15افراد کیخلاف کارروائی کی،یہ لوگ منتظمین،بورڈ ممبرز، کوچز، سابق کھلاڑی اور اینالسٹ وغیرہ تھے،ان میں ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے موجودہ کرکٹرز سے کوئی ایک بھی شامل نہیں تھا،ہم30کرپٹ عناصر پر اپنے کوڈ کے تحت ہاتھ نہیں ڈال سکتے تھے لیکن پکڑے جانے والے لوگوں کی مدد سے سرگرمیوں کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا،دنیا کے کسی حصے سے بھی یہ افراد ایکشن میں ہوئے تو ان کے راستے میں دیوار بنیں گے۔ایلکس مارشل نے کہا کہ ورلڈکپ بہترین اور پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کیا جانے والا ایک ایسا ایونٹ ہوگا جس میں بدعنوانی کی خواہش رکھنے والوں کو سخت مشکل پیش آئے گی، کوشش ہوگی کہ ان کو قریب بھی پھٹکنے دیا جائے۔مارشل نے انکشاف کیا کہ 12بدنام زمانہ کرپٹ عناصر کو فون کالز، واٹس ایپ اور خطوط سمیت مختلف ذرائع سے خبردار کیا ہے کہ انگلینڈ کا رخ نہ کریں، پولیس کو بھی ان کا ڈیٹا دے دیا گیا،کوئی نظر آیا تو اٹھاکر باہر پھینک دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان