02:40 pm
پی ایس ایل 4: مشکوک ادائیگیوں پر سوال اٹھ گئے

پی ایس ایل 4: مشکوک ادائیگیوں پر سوال اٹھ گئے

02:40 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پی ایس ایل 4 کی بعض مشکوک ادائیگوں پر سوال اٹھ گئے، پی سی بی نے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے سابق آفیشلز کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ اختتامی تقریب میں گانوں کے استعمال پر زوہیب حسن کو بورڈ کی جانب سے 30 لاکھ روپے ادائیگی پر بھی سخت اعتراض کیا گیا ہے۔پی ایس ایل 4 کی بعض مالی ادائیگیوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، پی سی بی نے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے سابق اعلیٰ آفیشلز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں برس دبئی میں لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران مرحومہ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’’
ڈسکو دیوانے‘‘ آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے گایا، اس پر ان کے بھائی زوہیب حسن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے بغیر اجازت گانے کا استعمال کیا اور وہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، مگر پھر یہ معاملہ عدالت سے باہر ہی طے ہوگیا۔زوہیب حسن نے کراچی میں اختتامی تقریب میں نازیہ کے گانے ’’دوستی‘‘ اور’’ڈسکو دیوانے‘‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ اس بار بھی آئمہ اور شجاع نے ہی پرفارم کیا، یوں بظاہر یہ تنازع خوش اسلوبی سے طے ہوگیا۔ مگر اب ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کیلیے پی سی بی نے زوہیب حسن کو30 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اختتامی تقریب کے انعقاد کا ذمہ ایک کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا مگر اس نے یہ رقم بورڈ سے چارج کی، اب اس حوالے سے سابق سینئر جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ اور ان کے بعض قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ چیک بورڈ کے اکاؤنٹ سے کیوں جاری کیا گیا، پی سی بی نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ،اس معاملے کے علاوہ بعض دیگر مشکوک ادائیگیوں کی بھی انکوائری ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب