11:05 am
ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی

ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی

11:05 am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے عالمی کپ کے دوران اہلخانہ کو انگلینڈ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔بورڈ نے طے کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی بیوی اور اہلخانہ کو انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔پی سی بی کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی کرکٹر اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانا چاہے گا
تو اسے پورے ایونٹ کے دوران ان کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام تر انتظامات خود کرنے ہوں گے۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز رکھنا ہے تاکہ اہلخانہ کی وجہ سے ان کا کھیل متاثر نہ ہو۔تاہم حارث سہیل وہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں ذاتی وجوہات کے سبب اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے اجازت دی گئی ہے۔بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی بیوی اور اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن ٹیم منیجر نے عالمی کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اس نئی پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز آج سے کر رہی ہے جہاں آج وہ برسٹل میں افغانستان سے وارم اپ میچ میں نبرد آزما ہوگی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔قومی ٹیم ورلڈکپ میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہی ہوگا۔پاکستان کا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں جبکہ چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔ایونٹ کے اہم ترین میچ میں 16جون کو پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے اور یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا اور ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون کو ایجبسٹن میں منعقد ہوگا۔پاکستان کا آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز میں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب