08:15 am
پاکستان آج آخری وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا

پاکستان آج آخری وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا

08:15 am

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019 سے قبل آج اپنا آخری وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی دوسرے اور آخری وارم اپ میچ میں کارڈیف کے میدان میں اتریں گے۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان اب تک 36 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 31 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل 24 مئی کو ورام اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بھی پاکستان کو چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں