11:44 am
ورلڈ کپ میں عمر رسیدہ اور سب سے نوجوان اسکواڈ کس ملک کا ہے؟شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈ کپ کے آغاز میں اب چند دن باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیموں کے اسکواڈ ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں سب سے عمر رسیدہ اور نوجوان اسکواڈ کس ٹیم کا ہے۔عالمی کپ میں شرکت کرنے والی تمام 10 ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو تمام ہی ٹیمیں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حسین امتزاج نظر آتی ہیں۔
عامی کپ میں شرکت کرنے والی سب سے عمر رسیدہ ٹیم کی بات کی جائے تو مسائل سے دوچار سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے۔اگر سری لنکا کے تمام کھلاڑیوں کی اوسط عمر دیکھی جائے تو وہ 29.9 سال بنتی ہے جس میں 36 سالہ جیون مینڈس، 35 سالہ لاستھ ملنگا، 32 سالہ سورنگا لکمل اور 31 سالہ اینجلو میتھیوز شامل ہیں۔اسی طرح عالمی کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی 3 ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر بھی کچھ کم نہیں۔جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کی اوسط عمر 29.5 ہے اور ان کے اسکواڈ میں 40 سالہ عمران طاہر بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے سب سے زیادہ عمر کے کرکٹر ہیں۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عمریں بھی اوسطاً 29.5 ہیں جبکہ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر، ان سے کچھ کم یعنی 29.4 ہے۔بھارت کے کھلاڑیوں کی اوسط کی بات کی جائے تو وہ بھی 29.5 بنتی ہے جو تمام ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا اب تک کا بھارت کا سب سے عمر رسیدہ اسکواڈ ہے۔گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 29 سال ہے، اس ٹیم کے سب سے زائد العمر کھلاڑی روس ٹیلر ہیں، جن کی عمر 35سال ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی اوسط عمر 28 سال بنتی ہے، اس ٹیم کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل ہیں جن کی عمر ہے 39 سال ہے۔قومی اسکواڈ میں 19 سالہ محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کُل عمر 414 بنتی ہے اور اس لحاظ سے پاکستانی ٹیم کی اوسط عمر 27.6 ہے، پاکستان کے محمد حفیظ 38 اور شعیب ملک کی عمر 37 سال ہے۔مشرفی مرتضیٰ کی شکل میں 35 سالہ کپتان ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم کا شمار بھی عالمی کپ کی نوجوان ٹیموں میں ہوتا ہے جہاں اس ٹیم کی اوسط عمر 27.3 بنتی ہے، اس اسکواڈ کے سب سے نوجوان کھلاڑی 21 سالہ مہدی حسن میراز ہیں۔عالمی کپ میں شرکت کرنے والی سب سے کم عمر ٹیم افغانستان کی ہے جس کے کھلاڑیوں کی اوسط عمر 27.2 بنتی ہے، 18 سالہ مجیب الرحمٰن اس ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 