06:58 am
فرنچ اوپن ٹینس: سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پہلا راؤنڈ جیت لیا

فرنچ اوپن ٹینس: سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پہلا راؤنڈ جیت لیا

06:58 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے پہلا راؤنڈ جیت لیا۔ خواتین میں جرمنی کی اینجلق کربر اپ سیٹ کا شکار ہو گئیں۔فرنچ اوپن کے میدان میں عالمی ٹینس سٹارز اِن ایکشن ہوئے۔ راجر فیڈرر نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔
سوئس سٹار نے اٹلی کے لورینزوسونیگو کو شکست دی۔ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے سٹیفناس نے جرمنی کے میکسی میلین مارٹیرر کو ہرا دیا۔ خواتین میں انستاسیا پوٹا پووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی اینجلق کربر کے خلاف چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین خبریں