05:55 am
روزہ دماغ سمیت جسم کے لیے بہترین ورزش ہے: ہاشم آملہ

روزہ دماغ سمیت جسم کے لیے بہترین ورزش ہے: ہاشم آملہ

05:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ روزہ دماغ سمیت جسم کے لیے بہترین ورزش ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پورے سال کے دوران رمضان المبارک کا انتظار کرتا ہوں اور یہ میرے لیے سال کا بہترین مہینہ ہے۔ جب ہم کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں، اس دوران ہمیں بھوک اور پیاس کی شدت محسوس ہوتی ہے لیکن میں روزے کے دوران کھیل کر خوشی محسوس
کرتا ہوں اور یہ دماغ کیساتھ روحانی ورزش میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔ یاد رہے کہ 2012ء کے دوران باریش بیٹسمین نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران روزے کی حالت میں 311 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اوول میں کھیلی جانے والی اننگز ٹیسٹ میں ان کی بہترین اننگز ہے۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ آ کر کھیلنا اور میگا ایونٹ میں شرکت کرنا میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے۔ جونیئر پلیئرز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بیلنس ہے، جونیئر میں بھی میگا ایونٹ کے دوران کچھ کر دکھانا کا جنون ہے۔باریش بیٹسمین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا تجربہ منتقل کرنے کا خواہشمند ہوں۔ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے کافی پرجوش ہیں۔ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ٹیم کے لیے رنز بنانا ہر وقت ضروری ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ون ڈے سے بالکل مختلف ہے، یہاں سے آنے سے قبل نیٹس میں کافی پریکٹس کی، اس چیز سے فرق نہیں پڑتا کہ میں پلینگ الیون میں شرکت کرتا ہوں یا نہیں، میں کوشش کرتا ہوں وہ کروں جو ٹیم کے لیے بہترین ہو۔

تازہ ترین خبریں